دارالسلام ریسرچ سینٹر

دارالسلام ایجوکیشنل سسٹم کے زیرِ انتظام قائم دارالسلام ریسرچ سینٹر ایک علمی و تحقیقی ادارہ ہے،
جس کا مقصد اسلامی علوم، معاصر فکری مسائل، اور جدید تحقیقی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے
امتِ مسلمہ کی علمی رہنمائی کرنا ہے۔

:مرکز کے اہم مقاصد

قرآن و سنت کی روشنی میں علمی اور فکری موضوعات پر تحقیقی کام۔

عصری مسائل کا شرعی و علمی تجزیہ اور ان کے حل کی رہنمائی۔

طلبہ و اساتذہ کے لیے ریسرچ ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد۔

اسلامی کتب، مجلات اور علمی مضامین کی تیاری و اشاعت۔

نوجوان نسل کو تحقیق اور مطالعے کی طرف راغب کرنا۔

:ہمارا نصب العین
علم، تحقیق، اور عمل کا ایسا امتزاج پیدا کرنا جو امت کو فکری بیداری، علمی استحکام، اور دینی شعور کے سفر پر گامزن کرے۔

Scroll to Top