قیام اور اغراض و مقاصد
الرحمہ انسٹیٹیوٹ کا قیام اور اس کے اغراض و مقاصد
ایک ایسا علمی، فکری اور تربیتی نظام جس کا مقصد نوجوان نسل کو دینی بصیرت، اعلیٰ اخلاق، مضبوط کردار اور عصری تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔
الرحمہ انسٹیٹیوٹ کا قیام
2010ء میں ضلع ننکانہ کے نواحی علاقے ’’منڈی واربرٹن‘‘ میں مولانا عبدالمالک مجاہد کی سرپرستی میں نوجوانانِ ملت اور شبانِ اسلام کی علمی پختگی اور اخلاقی و نظریاتی مضبوطی کے عظیم خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے پیشِ نظر الرحمہ انسٹیٹیوٹ قائم کیا گیا۔
الرحمہ انسٹیٹیوٹ کے آٹھ سالہ تعلیمی دورانیے میں درسِ نظامی، وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے تحت عامہ، خاصہ، عالیہ اور عالمیہ کے جملہ امتحانات اور ایف اے سے بی ایس تک ریگولر معیاری تعلیم کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
بعد ازاں ہائر ایجوکیشن کے لیے اندرون و بیرون ملک یونیورسٹیوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی تک طلبہ کی عملی رہنمائی ادارے کے منشور کا حصہ ہے، جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ ام القریٰ یونیورسٹی مکہ مکرمہ، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ اور اندرونِ ملک مختلف یونیورسٹیوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔
اسی طرح بعض طلبہ جید علماء و مشائخ کی زیرِ تربیت حدیث و فقہ اور ادیان و فرق میں تخصص (Specialization) کر رہے ہیں۔
ہمارے بنیادی مقاصد
ادارے کے قیام کے مبارک اور مقدس مقاصد، جن کی بنیاد رضائے الٰہی، خدمتِ قرآن و سنت اور صالح معاشرے کی تشکیل پر ہے۔
رضائے الٰہی کا حصول
کتاب اللہ کی خدمتِ عالیہ کے ذریعے سے رضائے الٰہی کا حصول۔
شفاعت کا حصول
خدمتِ قرآن و سنت کے ذریعے سے قرآن اور صاحبِ قرآن ﷺ کی شفاعت کا حصول۔
عملی تربیت
دینی تعلیمات کے ذریعے صالح معاشرے کی تشکیل کے لیے نوجوان نسل کی عملی تربیت۔
خیر اور اخوت
دینی و اخلاقی اقدار کو فروغ دے کر معاشرے میں خیر، اعتدال اور اخوت کی فضا کا قیام۔
مستقبل سازی کے نمایاں اہداف
ایسے علماء، محققین، مدرسین، منتظمین اور خطباء کی تیاری جو اپنے علم، کردار اور عمل سے امتِ مسلمہ کی حقیقی رہنمائی کر سکیں۔
حقیقی و عملی مسلمان
ایسے حقیقی و عملی مسلمان افراد تیار کرنا جو شعائرِ اسلام کے پابند، بلند اخلاق و کردار کے حامل اور عملی اعتبار سے امتِ مسلمہ کے لیے سرمایۂ افتخار ہوں۔
صالح اور باکردار نوجوان
ایسے صالح نوجوانوں کی تیاری جو والدین اور اساتذۂ کرام کے لیے باعثِ فخر اور بہترین صدقۂ جاریہ ہوں۔
اسلامی ریسرچ اسکالرز
ایسے اسلامی ریسرچ اسکالرز کی تیاری جو مستقبل میں بین الاقوامی معیار کے مطابق پوری دنیا میں اسلام کے آفاقی پیغام کو پھیلا سکیں۔
ماہر مدرسین
دینی جامعات، مساجد اور مراکز کے لیے مدرسین کی ایسی کھیپ تیار کرنا جو تدریسی میدان میں بھرپور مہارت رکھتے ہوں۔
باصلاحیت منتظمین
ایسے منتظمین کی تیاری جو تعلیمی، دینی اور فلاحی اداروں کو بطریقِ احسن چلانے کی مکمل اہلیت رکھتے ہوں۔
خطباء و مقررین
ایسے خطباء و مقررین کی تیاری جو منبر و محراب کو نبوی امانت سمجھتے ہوئے صحیح اسلامی تعلیمات کو عام کر سکیں۔
علم، کردار اور خدمتِ دین
یہ عظیم ادارہ قرآن و سنت کی روشنی میں ایسی نسل کی تیاری کے لیے کوشاں ہے جو علم، عمل، اخلاق اور قیادت میں امتِ مسلمہ کے لیے روشن مثال بن سکے۔
وَبِاللّٰهِ التَّوْفِیق