پروفیشنل کورسز
طلبہ کی علمی، عملی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی جامع تربیت
تحریر، خطابت، زبان، کمپیوٹر، تحقیق، حفظِ متون، کیلی گرافی اور علمی دورہ جات کے ذریعے طلبہ کو مستقبل کی علمی و عملی ذمہ داریوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔
سات عملی اور پیشہ ورانہ پروگرام
ہر پروگرام طلبہ کی ایک مخصوص صلاحیت کو نکھارنے، مسلسل عملی مشق فراہم کرنے اور ان کے علمی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
الرحمہ بزم قلم
اغراض و مقاصد
- املاء نویسی، مضمون نویسی اور اردو ادب سکھانے کے لیے آل جامعہ ہفتہ وار پریکٹیکل کلاس
- مضمون نگاری، پیراگرافی اور خوبصورت اندازِ نگارش کی تربیت
- تصنیف و تالیف کے بنیادی اصول و ضوابط اور تحریر کا مسودہ (draft) تیار کرنے کے عملی طریقوں سے آگاہی
- مرقع نویسی اور خطی انداز میں درست املاء و ترتیب کی مشق سازی
- ہر جمعرات کو عملی ورکشاپ جس میں ہفتہ بھر کی اسائنمنٹ دی جاتی ہے جس کا اگلے سیشن میں جائزہ لیا جاتا ہے
- ہر دو ماہ کے بعد آل جامعہ تحریری مقابلے کا اہتمام
- ملکی سطح کے مختلف تحریری مقابلوں میں شرکت کرنے اور نمایاں کامیابی سمیٹنے کے لیے طلبہ کی بھرپور تیاری
الندوۃ الخطابیۃ (بزمِ ادب)
اغراض و مقاصد
- ہفتہ وار بزمِ ادب کا [الندوۃ الخطابیۃ] کمیٹی کی مستعد و با صلاحیت قیادت کی زیرِ نگرانی با وقار اور بہترین انتظام کے ساتھ انعقاد
- ادارے میں زیر تعلیم طلبہ کی خطابت کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے اساتذہ اور سینئر طلبہ کی فعال ٹیم
- تلاوت، حمد، نعت، نظم، تقریر، علمی مباحثہ، ٹیبل ٹاک، سیمینار، مناظرہ، مشاعرہ جیسے مختلف علمی پروگراموں کا ہفتہ وار انعقاد
- پروگرام کے لیے تحقیقی مواد تیار کرنے، حوالہ جات تلاش کرنے اور موضوع کو خوبصورت پیرائے میں مرتب کرکے دلائل کے ساتھ پیش کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا
- دعوت و اصلاح کے لیے موضوعات اور مواد کی فراہمی
حفظ المتون
اغراض و مقاصد
- ماہر فن اساتذہ کی زیر نگرانی علمی متون کی تدریس
- متون کے حفظ کا خصوصی اعتناء
- اساتذہ کے زیرنگرانی محفوظات کا جائزہ
- متعلقہ فن میں رسوخ کے مواقع اور اساتذہ کی رہنمائی
- طلباء کےلیے وظائف کا اہتمام
حفظ المتون کے لیے منتخب کتب
قطر الندى وبل الصدى، لامية الأفعال، منظومة لغة المحدث، منظومة مائة المعاني والبيان، نظم القواعد الفقهية، متن الورقات، كتاب التوحيد، عمدة الأحكام التقرير نظم التحرير
تعلیمی دورہ جات
اغراض و مقاصد
- مستند اور ماہرِ فن اساتذہ کی زیرِ نگرانی معیاری تدریس کا خاص اہتمام
- روزانہ کی بنیاد پر طلباء کی علمی اصلاح کے لیے ٹیسٹ اور تحقیقی جائزہ
- پورے دن کے دورانیے پر مشتمل تفصیلی اور جامع علمی دورہ جات
- نظریاتی ابحاث کے ساتھ ساتھ قواعد کی قرآنی آیات سے عملی مشق اور اجراء
- طلباء کے لیے 24 گھنٹوں پر مشتمل ایک منظم اور مربوط تعلیمی شیڈول
- کامیاب شرکاء کے لیے حسنِ کارکردگی کی اسناد اور خصوصی علمی انعامات
- مختصر وقت میں بنیادی دینی علوم کی گہرائی حاصل کرنے کا ایک نادر موقع۔
الرحمہ لینگوئج لیب
اغراض و مقاصد
- تعلیم کی چار بنیادی مہارتوں (لکھنا، پڑھنا، بولنا، سننا) کی تکمیل کے لیے پروفیشنل لینگوئج لیب
- طلبہ کو سن کر سیکھنے اور ذہن نشین کرنے کے اہم ذرائعِ تعلیم کی فراہمی
- تین تعلیمی و دعوتی زبانوں: عربی، اردو اور انگلش کے درست فہم و تکلم کی صلاحیت ومہارت کا فروغ
- شستہ و شائستہ طرز میں اظہار مافی الضمیر کی مہارت پر خصوصی توجہ
- ادب وانشاء کے اسباق کی تمرینات کو احسن طریقے سے حل کرنے میں معاونت
- تجوید القرآن کے طلبہ کے لیے درست تلفظ اور لہجے کی مشق کا اہتمام
- ناظرہ و حفظ سسٹم کے اساتذہ کے لیے قرآنی قاعدہ اور تربیتی نصاب کی تدریس کا بہترین ٹریننگ سنٹر
- بزم ادب پروگرام کی تیاری میں عمدہ لہجوں کی مشق
- ماہر فن علماء و دعاۃ کی آن لائن ورکشاپس کا انعقاد
الرحمہ کمپیوٹر کورس
اغراض و مقاصد
- آخری تعلیمی سال میں شامل نصاب پروفیشنل کمپیوٹر ٹریننگ پروگرام
- آفس مینجمنٹ، فائل ورک، اکاؤنٹس وغیرہ کے لیے مختلف پروگرامز کی ٹریننگ کا اہتمام
- آخری تعلیمی سال میں شامل نصاب مقالہ جات (Thesis) کی تیاری
- دعوتی اور تبلیغی مشن کے لیے استعمال ہونے والے جدید ٹولز کی ٹریننگ
- مختلف موضوعات پر علمی و تحقیقی مضامین کو عملی شکل میں مرتب کرنے کی تربیت
- ریسرچ ورک اور تصنیف و تالیف سے متعلقہ تمام امور کی پروفیشنل ٹریننگ
- ورچوئل درس و تدریس کے لیے Nobel Student ویب سائٹ پر عملی مشق
- فروغ علم کے جدید تقاضوں کے پیش نظر ’’فتاوی آن لائن‘‘ کی تعلیم و تربیت
- دعوت دین کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے ابلاغیات کے جدید اصول وضوابط سے آگاہی
- سوشل میڈیا کے کثیر المقاصد مفید استعمال کی ٹریننگ
- تدریسی و تعلیمی ضروریات پورا کرنے والے اسلامی پروگرامز اور ویب سائٹس کے استعمال کی ٹریننگ
الرحمہ کیلی گرافی کورس
اغراض و مقاصد
- قلم کی گرفت اور حرکت (pen control) کی مشق سے خوشخطی میں بہتری لانا
- صحیح ادائیگی، مکاتب حروف اور متوازن حروفِ شہیدہ (proportion) سکھانا تاکہ تحریر واضح اور پڑھنے میں آسان ہو
- نسخ، نستعلیق، رقعہ اور بنیادی اسلامی خطوط کی عملی مشقیں کروانا
- حروف کے درمیانی فاصلوں اور سطری توازن پر عبور پیدا کرنا
- خوشخطی کے ساتھ ساتھ پڑھائی میں آسانی اور وضاحت کو فروغ دینا تاکہ دینی امور میں لکھائی کی غلطی نہ ہو
- آل جامعہ سالانہ اسلامک کیلی گرافی اور آرٹس مقابلہ جات کا انعقاد
- اندرونِ ملک خطاطی و کیلی گرافی کے مقابلوں میں شرکت کرنے اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے طلبہ کی تیاری
علم سے مہارت اور مہارت سے خدمت تک
ان کورسز کا مقصد طلبہ کو ایسا بااعتماد، باصلاحیت اور ہمہ جہت فرد بنانا ہے جو علم، دعوت، تحقیق اور عملی زندگی کے مختلف میدانوں میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔