علومِ اسلامیہ برائے خواتین
جامعہ مِرآۃ القرآن والحدیث للبنات
طالبات کے لیے دارالسلام ایجوکیشنل سسٹم کا ایک شاندار تعلیمی ادارہ، جہاں دینی علوم، حفظِ قرآن، درسِ نظامی اور عصری تعلیم کو ایک مربوط نظام کے تحت فراہم کیا جاتا ہے۔
جامعہ مِرآۃ القرآن والحدیث للبنات
طالبات کے لیے ’’دارالسلام ایجوکیشنل سسٹم‘‘ کا ایک اور شاندار تعلیمی ادارہ ’’جامعہ مرآۃ القرآن والحدیث‘‘ ہے۔
الرحمہ کے مدیر حافظ عبدالعظیم اسد حفظہ اللہ کے والدِ گرامی مولانا محمد سلیم کیلانی رحمہ اللہ (وفات: 2005ء) نے واربرٹن ہی میں 1985ء میں اس کا سنگِ بنیاد رکھا تھا، جس کے انتظامات اب ان کے چھوٹے بھائی حبیب کبریا صاحب دیکھتے ہیں۔
اس ادارے کی بنیاد نیکی، تقوی اور اخلاص پر رکھی گئی تھی، اسی لیے اللہ تعالی نے اسے شرفِ قبولیت سے نوازا اور اب تک اس ادارے سے سینکڑوں طالبات سندِ فراغت حاصل کرچکی ہیں۔
طالبات کے لیے چار جامع تعلیمی پروگرام
ہر شعبہ طالبات کی دینی، علمی اور عصری ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے مرحلہ وار اور منظم انداز میں ترتیب دیا گیا ہے۔
شعبہ تحفیظ القرآن الکریم
تین سالوں میں مکمل قرآن مجید کے حفظ کے ساتھ مکمل ترجمہ بھی پڑھایا جاتا ہے۔
فہمِ دین کورس
دین کی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کے لیے دو سالہ کورس جس میں مکمل قرآن ترجمہ وتفسیر کے ساتھ، حدیث کی بنیادی کتاب بلوغ المرام، عربی گرامر اور سیرت کے مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔
شعبہ درسِ نظامی
سات سال میں عالمہ کورس جو کہ حکومتِ پاکستان سے منظور شدہ وفاق المدارس السلفیہ کے نصاب کے مطابق پڑھایا جاتا ہے اور اس کی ڈگری ایم۔ اے کے مساوی ہوتی ہے۔
شعبہ علومِ عصریہ
میٹرک پاس طالبات کے لیے ایف۔ اے سے ایم ۔اے کی تعلیم کا عمدہ نظام۔
امتحانات 2025ء میں نمایاں کامیابیاں
’’جامعہ مرآة القرآن والحدیث للبنات‘‘ کی طالبات نے ملک بھر میں اپنے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔
بی۔ اے
اول، دوم اور سوموفاق المدارس کے سالانہ امتحانات 2025ء میں اول، دوم اور سوم تینوں پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔
ایف۔ اے
کل چار پوزیشنیںپہلی پوزیشن سمیت کل چار پوزیشنوں کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
تعلیم، دین اور کردار کی مشترکہ بنیاد
“کامیابی کی بنیاد تعلیم ہی ہے۔ تعلیم ایک ایسی کنجی ہے جو کامیابیوں کے دروازے کھولتی ہے، لیکن ایسی تعلیم جس کے ساتھ دین بھی شامل ہو، سونے پر سہاگہ ہے۔ اصل تعلیم تو ہے ہی دین کی تعلیم۔
“یہ سب کچھ اللہ کے فضل و احسان کے بعد ہمارے اساتذہ کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ الرحمہ انسٹیٹیوٹ اور جامعہ مرآة القرآن والحدیث کے طلبہ وطالبات اچھے مسلمان، ملک کے وفادار اور معاشرے کے لیے مفید شہری ثابت ہوں گے۔
علم، عمل اور اخلاص کا سفر جاری رہے
دعا ہے اللہ تعالیٰ ان اداروں کو قائم ودائم رکھے اور ان کے منتظمین ومعاونین کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین!