الرحمہ ریسرچ سیکشن
تحقیق، تالیف، نصاب سازی اور علمی پراجیکٹس کی منظم رپورٹ
الرحمہ ریسرچ سیکشن 2020ء سے مدارسِ دینیہ کے لیے آسان، معیاری اور منہجِ سلف کے مطابق نصابی و تحقیقی مواد تیار کر رہا ہے۔ اس کے کام میں تحقیق، تالیف، نصاب سازی، مراجعت، تصحیح و تنقیح اور علمی معاونت شامل ہے۔
تعارف اور نمایاں باتیں
الرحمہ ریسرچ سیکشن، الرحمہ انسٹیٹیوٹ واربرٹن کا علمی و تحقیقی شعبہ ہے، جس کا مقصد طلبہ و طالبات اور مدارس کے لیے ایسا نصابی، تحقیقی اور معاون مواد تیار کرنا ہے جو مختصر، جامع، آسان اور تدریسی ضرورت کے مطابق ہو۔
علمی رپورٹ
اس رپورٹ میں مطبوعہ کتب، غیر مطبوع پراجیکٹس، جاری علمی کام، مستقبل کے منصوبے، حدیثی حواشی، نصابی کتب اور تربیتی نصاب شامل ہیں۔
آغاز
ریسرچ سیکشن کا باقاعدہ آغاز 2020ء میں کیا گیا، اور اس کے تحت مدارس کی عملی و تدریسی ضرورتوں کو سامنے رکھا جاتا ہے۔
مکمل کام
مطبوعہ کتب اور مکمل پراجیکٹس میں نحوی و صرفی کتب، تربیتی نصاب، تفسیر، کارڈز، حدیث اور ایپ سے متعلق کام شامل ہے۔
جاری تحقیق
حدیث، فقہ، عربی زبان اور وراثت کے موضوعات پر متعدد علمی پراجیکٹس جاری ہیں۔
مستقبل کا وژن
کتبِ حدیث کے حواشی اور دورہ جات کے جامع مواد سمیت تفسیر، فقہ، عقائد اور سیرت کے منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔
تحقیقی کام کی موجودہ پیش رفت
حاشیہ سنن النسائی
متن کی مستند اور قلمی نسخوں کے ساتھ مراجعت اور درسی حاشیہ
- 87.7% تکمیل شدہ
حاشیہ بلوغ المرام
متن کی مستند نسخوں کے ساتھ مراجعت اور درسی حاشیہ
- 70.3% تکمیل شدہ
اصولِ وراثت
منہجِ سلف کے مطابق مبتدی طلبہ کے لیے اردو زبان میں نصابی کتاب
- 65% تکمیل شدہ
ریسرچ پراجیکٹس کا مکمل ریکارڈ
ریسرچ ریکارڈ تلاش کریں
کتاب، کام یا کیفیت کا نام لکھیں
| نمبر | کتاب / پراجیکٹ | کام کی نوعیت | کیفیت |
|---|---|---|---|
| مطبوعہ کتب اور مکمل پراجیکٹس | |||
| 1 | قواعد النحو (ابتدائی) | مبتدی طلبہ کے لیے مختصر، جامع اور آسان درسی کتاب | مطبوع |
| 2 | قواعد النحو (اول) | علم النحو کے بنیادی مباحث کو مرحلہ وار انداز میں پیش کرنے والی نصابی کتاب | مکمل |
| 3 | قواعد النحو (دوم) | نحو کے اگلے مرحلے کے لیے مشقی اور تدریسی انداز میں مرتب کردہ کتاب | مکمل |
| 4 | قواعد الصرف (ابتدائی) | مبتدی طلبہ کے لیے مختصر، جامع اور آسان درسی کتاب | مطبوع |
| 5 | قواعد الصرف (اول) | صرف کے بنیادی ابواب کو تدریجی ترتیب کے ساتھ سمجھانے والی نصابی کتاب | مکمل |
| 6 | قواعد الصرف (دوم) | صرف کے اگلے مرحلے کے لیے مثالوں اور تطبیق کے ساتھ مرتب کردہ کتاب | مکمل |
| 7 | مختار النحو | دورہ جات اور اجرا کے لیے جامع اور منظم کتاب | مطبوع |
| 8 | تربیتی نصاب مع قرآنی قاعدہ | مسنون دعائیں، حفظِ قرآن و حدیث، اسلامی عقائد و آداب، قواعدِ تجوید، منظوم کلام اور تقاریر | مطبوع |
| 9 | تفسیر المختصر | نظر ثانی و پروف ریڈنگ | مکمل |
| 10 | نمازِ جنازہ کارڈ | اردو اور انگلش کارڈ کی تصحیح و تنقیح | مکمل |
| 11 | نفحۃ الاحادیث | منتخب مضامین پر مشتمل مبتدی طلبہ کے لیے 200 احادیث کی درسی کتاب؛ تصحیح و اضافہ جات | مکمل |
| 12 | مؤطا مالک کا عربی حاشیہ | تصحیح و تنقیح؛ مکتبہ دار ابی طیب کے لیے علمی خدمت | مکمل |
| 13 | اصولِ وراثت ایپ | پلے اسٹور ایپ کے لیے کام مکمل ہو چکا ہے | مکمل |
| 14 | تربیتی نصاب حصہ اول | دعائیں، حفظِ قرآن و حدیث، عقائد، آداب، تجوید، منظوم کلام اور تقاریر | مکمل |
| 15 | تربیتی نصاب حصہ دوم | دعائیں، حفظِ قرآن و حدیث، عقائد، آداب، تجوید، منظوم کلام اور تقاریر | مکمل |
| 16 | تربیتی نصاب حصہ سوم | دعائیں، حفظِ قرآن و حدیث، عقائد، آداب، تجوید، منظوم کلام اور تقاریر | مکمل |
| غیر مطبوع اور زیرِ تکمیل پراجیکٹس | |||
| 1 | عربی قصص کا اردو ترجمہ | جمع و ترتیب کا علمی کام مکمل ہے، تاہم طباعت کے مرحلے میں شامل نہیں ہوا | غیر مطبوع |
| 2 | صبح و شام کے اذکار | جمع و تحقیق کا کام مکمل ہے | غیر مطبوع |
| 3 | اصولِ فقہ | منہجِ سلف کے مطابق مبتدی طلبہ کے لیے اردو زبان میں نصابی کتاب؛ کتاب مکمل ہونے کے بعد نظر ثانی جاری ہے | نظر ثانی جاری |
| 4 | تربیتی نصاب (عربی) | دعائیں، عقائد، تجوید اور تقاریر پر مشتمل عربی تربیتی نصاب؛ کام فائنل کر کے بھیج دیا گیا ہے | فائنل مکمل |
| 5 | تعلّم العربية الحديثة خطوة بخطوة | 80 سے زائد حقیقی زندگی کے مکالمے، تین زبانوں کے متوازی ترجمے، تدریجی قواعد اور قانونی و انتظامی رہنمائی پر مشتمل عربی سیکھنے کا عملی منہج | پروف ریڈنگ جاری |
| جاری پراجیکٹس | |||
| 1 | حاشیہ سنن النسائی | متن کی مستند اور قلمی نسخوں کے ساتھ مراجعت اور درسی حاشیہ؛ کل 5758، مکمل 5050، باقی 708 | 87.7% تکمیل |
| 2 | حاشیہ بلوغ المرام | متن کی مستند نسخوں کے ساتھ مراجعت اور درسی حاشیہ؛ کل 1352، مکمل 950، باقی 402 | 70.3% تکمیل |
| 3 | اصولِ وراثت | منہجِ سلف کے مطابق مبتدی طلبہ کے لیے اردو زبان میں نصابی کتاب | 65% تکمیل |
| مستقبل کے پراجیکٹس | |||
| 1 | حاشیہ صحیح البخاری | مستند و قلمی نسخوں کے ساتھ مراجعت اور درسی حاشیہ | مستقبل |
| 2 | حاشیہ صحیح مسلم | مستند و قلمی نسخوں کے ساتھ مراجعت اور درسی حاشیہ | مستقبل |
| 3 | حاشیہ ابوداؤد | مستند و قلمی نسخوں کے ساتھ مراجعت اور درسی حاشیہ | مستقبل |
| 4 | حاشیہ جامع ترمذی | مستند و قلمی نسخوں کے ساتھ مراجعت اور درسی حاشیہ | مستقبل |
| 5 | حاشیہ ابن ماجہ | مستند و قلمی نسخوں کے ساتھ مراجعت اور درسی حاشیہ | مستقبل |
| 6 | حاشیہ مؤطا مالک | مستند و قلمی نسخوں کے ساتھ مراجعت اور درسی حاشیہ | مستقبل |
| 7 | حاشیہ مشکاۃ المصابیح | مستند و قلمی نسخوں کے ساتھ مراجعت اور درسی حاشیہ | مستقبل |
| 8 | اصولِ تفسیر (اردو) | تفسیر القرآن کے جامع اصول و قواعد پر مشتمل نصابی کتاب | مستقبل |
| 9 | دورہ اصولِ تفسیر | رمضان المبارک میں منعقد ہونے والے دورہ جات کا جامع مواد؛ مسودہ تیار، کمپوزنگ باقی | مستقبل |
| 10 | دورہ اصولِ حدیث | رمضان المبارک کے دورہ جات کا جامع مواد؛ مسودہ تیار، کمپوزنگ باقی | مستقبل |
| 11 | دورہ اصولِ فقہ | رمضان المبارک کے دورہ جات کا جامع مواد؛ مسودہ تیار، کمپوزنگ باقی | مستقبل |
| 12 | دورہ عقائد | عقائد و ادیان کے موضوع پر رمضان المبارک کے دورہ جات کا جامع مواد؛ مسودہ تیار، کمپوزنگ باقی | مستقبل |
| 13 | تجلیاتِ نبوت | صحیح روایات کی روشنی میں مبتدی طلبہ کے لیے سیرت کی نصابی کتاب کا جدید ایڈیشن | مستقبل |
کوئی متعلقہ ریکارڈ نہیں ملا
آئندہ علمی منصوبے
حدیث، تفسیر، فقہ، عقائد اور سیرت کے اہم موضوعات پر مستقبل کے لیے منظم پراجیکٹس تیار کیے گئے ہیں۔
حدیثی حواشی کی تفصیلی نوعیت
کل: 5758، مکمل: 5050، باقی: 708
اس حاشیہ میں متن، سند، رواۃ، ضبط، اعراب، اختلافی مسائل اور باب سے مناسبت جیسے پہلو شامل ہیں۔
علمی خصوصیات
غریب الفاظ کی وضاحت، مشکل الفاظ کا ضبط، مختلف فیہ مسئلہ میں اقوال، اہم دلیل اور تجزیہ، راجح موقف کی دلیل کے ساتھ نشاندہی، متضاد روایات میں تطبیق، ضعیف حدیث کی نشاندہی، مشکل اعراب اور صرفی تحلیل، غلط استدلال کی تردید، مشکل ضمیروں کے مراجع کا تعین، محلِ ترجمہ کی نشاندہی، اور امام نسائی رحمہ اللہ کے بعض موقفوں پر دلیل سے تعاقب۔
کل: 1352، مکمل: 950، باقی: 402
اس میں مستند نسخوں کے ساتھ مراجعت، تخریج، راجح موقف اور مشکل مقامات کی وضاحت کو سامنے رکھا گیا ہے۔
علمی خصوصیات
غریب الفاظ کی وضاحت، مشکل الفاظ کا ضبط، اختلافی مسئلہ میں صرف راجح موقف، ضعیف حدیث کی نشاندہی، مشکل اعراب اور صرفی تحلیل، مشکل ضمیروں کے مراجع کا تعین، رواۃ کا مختصر تعارف، احادیث کی تخریج، اور مستند نسخوں کے ساتھ مراجعت۔